پاکستان سعودی عرب تعلقات میں بڑی پیشرفت، ولی عہد محمد بن سلمان کا دورے کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آئندہ برس دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
وزیراعظم آفس کے مطابق نہایت گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادمِ حرمینِ شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی محبت، خلوص اور گرمجوشی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں کو چھونے والے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، اس کے علاوہ علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں، اور حال ہی میں ہونے والا باہمی دفاعی معاہدہ ایک اہم پیشرفت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دفاعی معاہدہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات سعودی عرب شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان دفاعی معاہدہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دوطرفہ تعلقات سعودی عرب کے شہباز شریف تعلقات کو اور سعودی کا اظہار
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔