اپنے پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2025ء میں کئی اہم سنگِ میل عبور کیے، کراچی پر خصوصی توجہ دی گئی، جہاں پانی کی قلت کو اولین ترجیح بنایا گیا، کراچی کو خوف کے سائے سے نکل کر رنگوں اور خوشیوں کے شہر کے طور پر متعارف کرایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2026ء ملک کے لیے ترقی، خوشحالی اور نئی کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے گا۔ اپنے پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ سال 2025ء میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمنوں کے خلاف نمایاں عسکری کامیابی حاصل کی، جس سے عالمی سطح پر ملک کی طاقت اور دفاعی صلاحیت کا بھرپور اظہار ہوا۔ انہوں نے 2025ء کو دفاعی برتری کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2026ء معاشی میدان میں پیش رفت کا سال ثابت ہوگا۔ صوبے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2025ء میں کئی اہم سنگِ میل عبور کیے، صحت کے شعبے میں عالمی معیار کے طبی مراکز قائم کیے گئے اور دنیا کا سب سے بڑا ہیلتھ نیٹ ورک تشکیل دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 11 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کی گئی، جو ایک عالمی ریکارڈ ہے جبکہ 2026ء میں 20 لاکھ گھروں کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس سے یہ ریکارڈ ناقابلِ تسخیر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اسکولوں کی تزئین و آرائش اور میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتیوں کے ذریعے تعلیمی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کیے گئے، زراعت کے شعبے میں ہاری کارڈ، سبسڈی پر گندم کی خریداری اور کھاد کی فراہمی جیسے اقدامات کے ذریعے کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ کراچی پر خصوصی توجہ دی گئی، جہاں پانی کی قلت کو اولین ترجیح بنایا گیا، حب کینال کے افتتاح اور کے-فور منصوبے کے لیے مکمل بجٹ کی فراہمی سے حکومت کے عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 39 روزہ عالمی ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس نے دنیا کو حیران کر دیا اور کراچی کو خوف کے سائے سے نکل کر رنگوں اور خوشیوں کے شہر کے طور پر متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ 2025ء کے آخری دن ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کیا گیا، جبکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ یلو، ریڈ اور گرین لائن منصوبے 2026 میں مکمل کیے جائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو جیسے بڑے منصوبے کراچی کے منظرنامے کو بدل دیں گے اور جاری ترقیاتی عمل کے نتیجے میں شہر کو دنیا کے قابلِ رہائش ترین شہروں کی صف میں شامل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کیا گیا

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن