data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی انجینئر سلیم اظہر، ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس (اے، بی، ای، ایف، ایل، ایم، این، آئی، اور جی) کا دورہ کیا اور ٹاؤن کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر منعم ظفر خان نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتاری سے جاری ترقیاتی کام خوش آئند ہیں، اور ٹاؤن چیئرمین سمیت پوری ٹیم اس کا خراج تحسین کی مستحق ہے، سندھ حکومت کی جانب سے ٹاؤنز کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ کرنے کے باوجود جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں،ہمارا عزم ہے کہ جماعت اسلامی اپنے 9 ٹاؤنز میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سیوریج کے کام بھی جاری ہیں۔ ٹاؤن چیئرمین کے ذمے سیوریج کے مسائل کا حل نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ان ترقیاتی کاموں میں 75 فیصد کام سڑکوں کی تعمیر، گلیوں میں پیور بلاکس، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکوں کی بحالی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن کے تحت وضو اور رین واٹر کو زیرِ زمین جمع کرنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا،ہماری کوشش ہے کہ ہم نہ صرف کام کو احسن طریقے سے مکمل کریں بلکہ کام کے معیار کو بھی بہتر رکھیں، اور جہاں جہاں ضرورت ہو، کام کی ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز میں محدود وسائل کے باوجود تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں۔ نئی کراچی میں سیکڑوں گلیوں کی تعمیر، نارتھ ناظم آباد میں ماڈل حیدری مارکیٹ اور فری وائی فائی سروس، گلبرگ، لانڈھی، لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگر ٹاؤنز میں علاقوں کی بہتری، اسکولز کی بحالی، ہیلتھ یونٹس اور روڈ سائیڈ جنگل کے منصوبے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نارتھ ناظم آباد جماعت اسلامی ترقیاتی کام

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی