عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے، اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے جنوری کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئے سال کے آغاز پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 219 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد رگھیلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے، اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے جنوری کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی پیسے مقرر کی قیمت
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔