نیوایئرنائٹ;صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ؛آئی جی پنجاب کا سخت ایکشن لینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سٹی 42: نیوایئرنائٹ،پولیس نے شہریوں کی سکیورٹی،لااینڈآرڈریقینی بنانےکیلئےکمرکس لی۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں سکیورٹی بڑھادی گئی۔مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسویپ آپریشنزاورخصوصی ناکے لگادیے گئے ۔
آئی جی پنجاب نے کہا کسی بھی شخص کوقانون ہاتھ میں لینےکی ہرگزاجازت نہ دی جائے۔حساس مقامات کےاطراف ڈولفن،پیرو،ایلیٹ فورس کی پٹرولنگ بڑھادی جائے۔دہشت گردوں،شرپسندعناصرپرکڑی نظررکھی جائے۔صوبہ میں25ہزارسےزائدافسران واہلکار،پیرو،ڈولفن،ایلیٹ ٹیمیں تعینات کردیں ۔
آئی جی پنجاب نے کہا ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش،ہلڑبازی پرسخت ایکشن لیں گے،نیوایئرنائٹ پراخلاقی حدودسےتجاوزکرنیوالےحوالات جائیں گے۔
شہری نئےسال کی خوشیاں قانون اورتہذیب کےدائرےمیں رہ کرمنائیں۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کی اطلاع15پردیں
مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔