2025ء، جمہوری ادارے برقرار، عملی طور پر کمزور ہوئے، پلڈاٹ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق 2025ء کے دوران جمہوری ادارے برقرار مگر عملی طور پر کمزور ہوتے گئے، ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کو پاکستان میں مزید استحکام حاصل رہا، پاک بھارت تصادم کے بعد ریاستی امور میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا اثر بڑھ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پلڈاٹ نے سال 2025ء کے اختتام پر جمہوریت کے معیار پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق 2025ء کے دوران جمہوری ادارے برقرار مگر عملی طور پر کمزور ہوتے گئے، ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کو پاکستان میں مزید استحکام حاصل رہا، پاک بھارت تصادم کے بعد ریاستی امور میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا اثر بڑھ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سویلین حکومت نے ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کی مکمل حمایت کی، علاقائی کشیدگی اور داخلی شورش نے پاکستان کو سکیورٹی اسٹیٹ کی طرف دھکیلا، جمہوری ادارے سکیورٹی ترجیحات کے دائرے میں کام کرنے پر مجبور رہے، 27ویں آئینی ترمیم محدود بحث کے ساتھ منظور کی گئی جس سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی۔
پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے خالی رہے، 2025ء میں عدلیہ کو بڑی آئینی اور ساختی تبدیلیوں کا سامنا رہا، فوجی عدالتوں کا تسلسل اور نئی آئینی عدالت شفاف انصاف پر سوالیہ نشان ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی فیصلوں میں سکیورٹی اداروں کا کردار مزید نمایاں ہو گیا، ضمنی انتخابات ہوئے مگر کم ووٹر ٹرن آؤٹ نے عوامی اعتماد متاثر کیا، سیاسی جماعتیں خاندانی کنٹرول اور کمزور داخلی جمہوریت کا شکار رہیں، مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی نچلی سطح پر جمہوریت کیلئے بڑا نقصان ہے۔ اِسی طرح رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پیکا قانون میں ترامیم کے بعد میڈیا کی آزادی مزید محدود ہو گئی، اختلافِ رائے کو 2025ء میں قومی مفاد کے خلاف سمجھا جاتا رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمہوری ادارے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار