Islam Times:
2026-07-24@05:58:11 GMT

جی بی پاکستان کیلئے واٹر ٹاور کی حیثیت رکھتا ہے، یار محمد

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

جی بی پاکستان کیلئے واٹر ٹاور کی حیثیت رکھتا ہے، یار محمد

نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر موجود گلیشیرز اور جھیلوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی پاکستان کیلئے واٹر ٹاور کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں پر موجود گلیشیرز اور جھیلوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محکمہ آبپاشی گلگت بلتستان میں زرعی شعبے کی فروغ دینے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف نالوں میں موجود قدرتی آبی ذخائر کے درست استعمال سے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور زرعی شعبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے جس کیلئے مختلف نالوں میں چیک ڈیمز تعمیر کرنے کے حوالے سے سرویز کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بند تعمیر کرنے کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نیشنل فلڈ کمیشن کی جانب سے ان منصوبوں کی جلد منظوری کو یقینی بنانے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واٹر چینلز کی مرمت اور نئے واٹر چینلز کی تعمیر کر کے گلگت بلتستان کے زرعی زمین میں اضافہ کیا جائے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلگت بلتستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈونرز کے تعاون سے صوبے میں موجود تمام آبی ذخائر اور گلیشیرزکا مکمل سائنٹفک ڈیٹا تیار کیا جائے۔ محکمہ آبپاشی کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نوزائیداہ محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری واٹر مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ گلگت میں موجود تاریخی اہمیت کے دونوں نہروں کی صفائی اور بہتری کیلئے منصوبے پر کام کریں جو یہاں کے عوام کا مطالبہ ہے ان نہروں کی مرمت اور صفائی سے علاقے کی خوبصورتی اور زراعت کو فروغ دیا جاسکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان دینے کی

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ