ایف آئی اے نے میئر کراچی کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
کراچی میں کاٹن ایکسچینج کی عمارت کو سیل کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔
ایف آئی اے نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج کی عمارت سپریم کورٹ کے احکامات پر بطور وفاقی سرکاری جائیداد واگزار کرائی گئی۔
خط میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ عمارت 9 اگست 1963 سے وفاقی حکومت کی ملکیت چلی آ رہی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق عمارت کی ایسوسی ایشن 213 کرایہ داروں سے سالانہ کروڑوں روپے کرایہ وصول کر رہی تھی، جبکہ عمارت کی لیز سے متعلق پیش کیے گئے کاغذات دستیاب سرکاری ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔
کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل.
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے خود جائیداد کی ملکیتی دستاویزات پر ’’جعلی‘‘ کی مہر لگائی تھی۔ ایف آئی اے نے اپنے مؤقف میں ’’یکطرفہ کارروائی‘‘ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق ایسوسی ایشن اور غیر قانونی کرایہ داروں کو پہلے ہی نوٹسز جاری کیے جا چکے تھے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لیے معاملے پر متنازعہ بیانات جاری کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ تحقیقات متاثر نہ ہوں۔
ایف آئی اے کے خط کے بعد کاٹن ایکسچینج کی عمارت کی ملکیت اور انتظام سے متعلق معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ مزید پیش رفت کا انحصار جاری تحقیقات پر ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے نے میئر کراچی گیا ہے
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔