سالِ نو کا تحفہ؛ متحدہ عرب امارات کا پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور مارکیٹ کے رجحانات کا جائزہ لینے کے بعد نئی قیمتوں کی منظوری دیدی۔
جس کے تحت پیٹرول سپر 98 کی قیمت کم ہو کر 2.
اسی طرح پیٹرول اسپیشل 95 کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 2.42 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو دسمبر میں 2.58 درہم فی لیٹر تھی۔
خیال رہے کہ یو اے ای میں پیٹرول کی قیمتوں کا تعین ہر ماہ فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے جو عالمی تیل کی قیمتوں، سپلائی چین اور معاشی عوامل کو مدنظر رکھتی ہے۔
حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد یہ کمی صارفین کے لیے خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہ صرف نجی گاڑی استعمال کرنے والوں کو ہو گا بلکہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں بھی اخراجات کم ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتیں آزاد منڈی کے نظام کے تحت طے کی جاتی ہیں اور حکومت کی جانب سے ہر ماہ باقاعدہ طور پر نئی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے، جس کا مقصد عالمی مارکیٹ کے مطابق شفاف اور متوازن قیمتوں کو یقینی بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کی قیمتوں میں درہم فی لیٹر کی قیمت
پڑھیں:
دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔
دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔
اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔
دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔
ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔
اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔