ایک سال گزرنے کے باوجود پولیس فرح گلزار کو تلاش کرنے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پورا سال گزر گیا لیکن فرح گلزار کو پولیس نہ تلاش کر سکی سندھ اسمبلی میں آواز اُٹھانا مظاہرے کرنا سب بیکار ثابت ہوا والدین آج بھی دروازہ کھولے اپنے بیٹے کی آمد کے منتظر ہیںتفصیلات کے مطابق 2025 ٹنڈوجام میں کچھ لوگوں کے لیے بہت اذیت ناک ثابت ہوا اس سال سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی گلزار راجپوت کے اکلوتے بیٹے فرخ گلزار انیس مارچ کو گھر سے اس طرح گئے کہ ابھی تک دوربا رہ لوٹ کر نہیں آئے ان کے والدین نے حکومت کا ہر دروازے پر دستک دی اسمبلی میں ایم پی اے صابر قائم خانی نے آواز اُٹھائی حیدرآباد ٹنڈوجام کراچی میں میں ان کی بازیابی کے لیے مظاہرے کیے کیا نتائج صفر نکلا سپریم کورٹ تک درخواست بھیجی فوجی ادارے سے بھی مدد کی درخواست کی لیکن کسی نے کوئی مدد نہیںکی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔