Jasarat News:
2026-07-24@13:02:19 GMT

حیدرآباد: بوہری بازارمیں ایک کروڑ 75لاکھ کی چوری

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )حیدرآباد کے مصروف تجارتی مرکز صدر بوہری بازار میں سال کے آخری روز تالا توڑ گروہ نے بڑی چوری کی واردات کرتے ہوئے تین پینٹ شاپس کا صفایا کر دیا۔ چور رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر تقریبا ًپونے دو کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان اور نقدی لے کر باآسانی فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات
کا علم صبح دکانیں کھلنے پر ہوا، جس کے بعد صدر بازار کے تاجروں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تاجروں نے جزوی طور پر کاروبار بند کر دیا اور پولیس کی ناقص کارکردگی کیخلاف نعرے بازی کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو صدر بوہری بازار پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ ایس ایس پی نے پولیس افسران کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ صدر بازار جیسے حساس اور مصروف تجارتی علاقے میں رات کے اوقات میں گشت بڑھایا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ آئندہ اس قسم کی وارداتوں کا سدباب ہو سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار