جھنگ؍ چنیوٹ (محمد بلال شہباز سے+ نمائندہ نوائے وقت) ویگن ویٹرنری یونیورسٹی کی بس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ انتیس زخمی ہو گئے۔ تفصیلات  کے مطابق ویگن فیصل آباد سے آ رہی تھی جبکہ ویٹرنری یونیورسٹی کی بس طلبہ کو لیکر لاہور سپورٹس گالا میں شرکت کے لئے جا رہی تھی۔ فیصل آباد روڈ پر اڈا قلی فقیر کے قریب ویگن تیز رفتاری کے باعث گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 9 افراد موقع پر جبکہ 5 ہسپتال میں  بازی ہار گئے جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے جن میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ویگن کا ڈرائیور 25 سالہ علی، 30 سالہ فیضان، 20 سالہ محمد رفیق، سمیع انجم، 19سالہ ربعیہ اور اس کا 2 سالہ بیٹا محمد موسیٰ، 46 سالہ کشور بی بی، برکت، 60 سالہ عبدالرشید اور اس کی 55 سالہ بیوی شہناز بی بی اور سلطان احمد جبکہ زخمیوں میں جنید اسلم ، اشرف،  نعمان اشرف،  حسنین،  عبداللہ محمد خان، غلام مرتضیٰ،  سعد مرتضیٰ،  ذیشان، عون رضا، فرحان، افنان، احمد دانیال، طلحہ، شریف، جواد و دیگر شامل ہیں۔ چنیوٹ جھمرہ روڈ پر چک نمبر 101 موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھی 32 سالہ خاتون عاصمہ بی بی سکنہ چک نمبر 12 گر کر جاں بحق، بھوآنہ واگھ روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 45 سالہ بشریٰ بی بی چک نمبر 234 جاں بحق ہو گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم