اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) اور دسمبر 2025 کے ماہانہ ٹیکس وصولی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں ایف بی آر کو تقریباً 21 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں ایف بی آر کو مجموعی طور پر 1425 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جبکہ مقررہ ہدف 1446 ارب روپے تھا۔

اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں ایف بی آر کی مجموعی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 6169 ارب روپے رہیں، جو مقررہ ہدف 6490 ارب روپے سے 321 ارب روپے کم ہیں۔

یہ شارٹ فال پہلے پانچ ماہ میں 315 ارب روپے تھا جو دسمبر کے بعد مزید بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر کے حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے کے بعد شارٹ فال میں کچھ حد تک کمی آ سکتی ہے، تاہم مجموعی صورتحال تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں

چیئرمین ایف بی آر کا چھوٹے کاروبار کو پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے چھوٹ دینے کا اعلان

ایف بی آر کے اقدامات پر تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال اور ڈی چوک پر دھرنے کی دھمکی

ایف بی آر مقررہ کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں بھی ناکام، 5 ماہ میں 315 ارب روپے کا شارٹ فال

پہلی ششماہی میں نمایاں کمی کے باعث ایف بی آر کے لیے رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ 13.

9 ٹریلین روپے کے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف کا حصول بھی ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آمادہ کر کے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13.9 ٹریلین روپے مقرر کروایا تھا۔

تاہم مسلسل ریونیو شارٹ فال کے باعث یہ نظرثانی شدہ ہدف بھی خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال میں صرف جولائی 2025 ایسا مہینہ تھا جس میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے زیادہ رہیں۔

جولائی میں 748 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 757 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ اس کے بعد اگست میں 950 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 901 ارب، ستمبر میں 1325 ارب کے مقابلے میں 1228 ارب، اکتوبر میں 1026 ارب کے مقابلے میں 951 ارب اور نومبر میں 995 ارب کے مقابلے میں 895 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ دسمبر میں بھی ہدف سے 21 ارب روپے کم ریونیو اکٹھا ہوا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رواں مالی سال کے مقابلے میں پہلی ششماہی ایف بی آر ارب روپے شارٹ فال ارب کے

پڑھیں:

افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی

افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا