سال نو، امید ہے معیشت مزید ترقی کریگی: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے رہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر سے ان کے بھتیجے اور ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت سابق وزیراعلی نے مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعہ پر حمزہ شہباز شریفنے کہا کہ عرفان شفیع کھوکھر ملنسار انسان اور مسلم لیگ ن کے لئے قیمتی سیاسی اثاثہ تھے۔ بعدازاں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سال نو کے آغاز پر امید ہے کہ معیشت مزید ترقی کرے گی اور اتحادی حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے مزید اقدامات کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.