پڈعیدن سمیت وسطی سندھ میں موسم سرما کی پہلی بارش
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-05-8
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن سمیت وسطی سندھ میں موسم سرما کی پہلی بارش،موسم سرد ہو گیا،درجہ حرارت نو سنٹی گریڈ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد بارش پانچ میلی میٹر ریکارڈ،آئندا چوبیس گھنٹوں میں سندھ کے مختلف علاقوں میں کہی ہلکی تو کہی تیز بارش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن سمیت وسطی سندھ کے مختلف شہروں نوشہروفیرو،پھل سٹی،بھریاروڈ، بھریاسٹی، لاکھاروڈ،کوٹ لالو، پکا چانگ،مورو،کنڈیارو،مٹھیانی، سمیت دیگر میں بدھ کی الصبح موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے بارش کے باعث روڈ راستوں میں کیچڑ پھیل جس سے لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش بڑنے اور سردی بڑھنے سے گندم کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ سردی بڑھنے سے گندم کی فصل پیداوار اچھی ہو گی، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز درجہ حرارت نو سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد رہا جبکہ بارش پانچ میلی میٹر ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندا چوبیس گھنٹوں میں سندھ کے مختلف علاقوں میں کہی ہلکی تو کہی تیز بارش کا امکان موجود ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔