data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260101-08-10
کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے مفادات کے تحفظ اور حقوق کے حصول کے لیے تمام قوم پرست، جمہوری اور عوامی قوتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہو کر اتحاد کرنا ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی نصاب میں شہید سورھیہ بادشاہ کی تحریکِ آزادی اور قربانیوں کو باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل کو سندھ کی حقیقی جدوجہد سے آگاہ کیا جا سکے۔ کراچی پریس کلب میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے زیرِ اہتمام سندھ نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہید سورھیہ بادشاہ نے برطانوی سامراج کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، مگر افسوس کہ انگریزوں نے جاتے جاتے اپنے ایجنٹوں کو اقتدار میں لا کر اس خطے پر مسلط کر دیا، جن کا تسلط آج تک قائم ہے۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ کا انقلابی جذبہ آج بھی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں زندہ ہے۔ اسی سوچ کے تحت پارٹی کی سید صدرالدین شاہ راشدی ہمیشہ یہ بات دہراتے ہیں کہ جب تک ہمارے سندھڑی تکلیفوں میں ہے اس وقت تک خاموش اور آرام سے ہم کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔ کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ قومی تعلیمی نصاب میں شہید سورھیہ بادشاہ کی جدوجہد، قربانیوں اور تحریکِ آزادی کو شامل کیا جائے۔اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے سندھ پر متنازع کینالوں کے منصوبے کو مسترد کروایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب سندھ کے عوام متحد ہوتے ہیں تو کوئی بھی عوام دشمن منصوبہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع