اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026ء سے اگلے 15 روز کے لیے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ پرانی قیمت 263 روپے 45 پیسے تھی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں8 روپے 57 پیسے کمی کر دی گئی ہے اور فی لٹر نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے تھی۔ ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایل پی جی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 219 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.

8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 126 روپے مہنگا ہو گیا جس کی قیمت 2592 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایل پی جی فی لیٹر گئی ہے

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا