سنہ 2025 پاکستانی روپے کے لیے بہتر سال رہا، سال نو کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
سال 2025 میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کارکردگی مجموعی طور پر مستحکم رہی تاہم اس اس حوالے سے کچھ اتار چڑھاؤ بھی دیکھے گئے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا سال 2026 بھی ایسا رہے گا یا کوئی بڑی تبدیلی آ سکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
بات کی جائے سنہ 2025 کی تو جنوری میں ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں تقریباً 278 روپے کے آس پاس ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ دسمبر کے آخر میں ڈالر کی قیمت تقریباً 280 روپے رہی۔
اس طرح پورے سال کے دوران ڈالر زیادہ تر 275 سے 285 روپے کی حد میں رہا۔ سال کے وسط میں ڈالر کی قدر میں تھوڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جو تقریباً 285 روپے تک گئی لیکن بعد میں روپیہ دوبارہ سنبھل گیا۔
ماہرین کے مطابق سنہ 2025 میں روپے کے زیادہ نہ گرنے کی چند بڑی وجوہات تھیں۔
ان وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی (جو 2024 کے مقابلے میں کم ہو کر سنگل ڈیجٹ یعنی 5 سے 7 فیصد کے قریب آگئی)، جس سے کرنسی پر دباؤ کم ہوا۔
مزید پڑھیے: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل گراؤٹ کی وجہ کیا ہے؟
ماہرین نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں اضافہ ہوا، جس نے روپے کو سہارا دیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں اور دیگر ممالک سے فنڈز ملنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے جس نے مارکیٹ میں اعتماد بحال رکھا۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود اور امپورٹس (درآمدات) کو کنٹرول میں رکھا تاکہ ڈالر کی طلب بے قابو نہ ہو۔
اگرچہ 2025 میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں کوئی بہت بڑی چھلانگ نہیں لگائی لیکن یہ پچھلے کچھ سالوں کی طرح تیزی سے گرا بھی نہیں۔ معاشی ماہرین اسے انتظامی استحکام کا نام دے رہے ہیں یعنی حکومتی پالیسیوں نے روپے کو ایک خاص حد میں روکے رکھا۔
معاشی ماہرین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر معاشی پالیسی یہی رہی سال 2026 میں بھی پاکستانی روپیہ مستحکم رہے گا۔
مزید پڑھیں: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے روپے پر کچھ دباؤ دیکھنے میں آئے لیکن مجموعی طور پر صورت حال بہتر رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2025 روپے کی بہتری کا سال روپے کی قدر سال 2026.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روپے کی قدر سال 2026 ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے روپے کی قدر کی قدر میں میں ڈالر
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک