کراچی؛ ایس آئی یو کی 2025 کی کارکردگی، 40 پولیس مقابلے، بھتہ خوروں سمیت 24 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
کراچی:
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ(ایس آئی یو)نے سال 2025 کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 40 پولیس مقابلے ہوئے اور 690 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ ایس آئی یو نے مجموعی طور پر 690 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا، بھتہ خوروں اور ڈکیتوں کے درمیان 40 پولیس مقابلے ہوئے اور تاجروں اور صنعت کاروں سے بھتہ طلبی میں ملوث 6 بھتہ خور مارے گئے.
بھتہ خوروں سمیت 24 ڈاکو ہلاک
انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث 18 ڈاکو بھی مارے گئے، 40 پولیس مقابلوں میں 29 زخمی سمیت 82 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث 60 ملزمان گرفتار ہوئے۔
ایس ایس پی محمد عمران خان نے بتایا کہ بھتہ طلبی میں ملوث 99 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ 223 پستول، 7 رائفلیں اور 5 گرینڈ برآمد کیے گئے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردی میں ملوث چار بھارتی جاسوس بھی گرفتار ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو نے کروڑوں روپے مالیت کی کثیر مقدار میں منشیات برآمد کیں، جس میں 574 کلو چرس، 49 کلو آئس، 10 کلو ہیروئین، 6.5 کلو تنزانیہ کرسٹال، 3.5 کلو سے زائد ویڈ، 356 گرام کوکین اور 236 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ سناروں سے سونا اور نقدی رقم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیا، 608 گرام طلائی زیورات اور ایک کروڑ 37 لاکھ کی رقم برآمد کی گئی۔
ایس ایس پی محمد عمران خان نے بتایا کہ ایس آئی یو کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کیا نے بتایا کہ ایس آئی یو ایس ایس پی میں ملوث برآمد کی
پڑھیں:
مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) اسلام آباد نے مالی سال 26-2025 کے اختتام کے سلسلے میں ادائیگیوں، بلوں اور کلیمز کی وصولی کے لیے اہم ڈیڈ لائنز مقرر کردی ہیں۔
اے جی پی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (ڈی ڈی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالیہ خریداریوں اور حاصل کی گئی خدمات کے تمام کلیمز 12 جون 2026 تک لازمی طور پر جمع کرائے جائیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 جون 2026 تک جاری کیے گئے ٹوکنز کے تحت تمام غیر منظور شدہ بلوں اور دعوؤں کو دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح اے جی پی آر اسلام آباد اور اس کے ماتحت دفاتر کے زیر انتظام اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے لیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون 2026 ہوگی۔
اے جی پی آر نے واضح کیا ہے کہ 12 جون 2026 کے بعد اعزازیہ (ہونوریرئم) سے متعلق کوئی کلیم وصول نہیں کیا جائے گا۔
مزید برآں آف سائیکل ادائیگیوں کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ تبدیل شدہ اسٹیٹمنٹس صرف 11 جون 2026 تک وصول کی جائیں گی، جبکہ ان پر کارروائی عارضی طور پر 16 جون 2026 تک مکمل کر لی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں تمام ڈی ڈی اوز اور متعلقہ دفاتر کو تاکید کی گئی ہے کہ ادائیگیوں اور مالی معاملات میں کسی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لیے تمام کیسز مقررہ مدت کے اندر جمع کرائے جائیں۔
اے جی پی آر نے یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہوں کے چیکس مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد (اسٹیل) تصور ہوں گے اور 30 جون 2026 کے بعد ان کے متبادل چیکس جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ادارے نے تمام متعلقہ سرکاری دفاتر اور مالیاتی حکام پر زور دیا ہے کہ بلوں، ادائیگیوں اور کلیمز سے متعلق تمام مقررہ ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مالی سال 26-2025 کے حسابات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آخری تاریخ مقرر کلیمز مالی سال کا اختتام وی نیوز