معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کو پاکستان کی فن و ثقافت کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے پر روس میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز فن، ثقافت اور عوامی رابطوں کے ذریعے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ سونیا حسین نے اس یادگار لمحے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور اس اعزاز پر شکرگزاری کا اظہار کیا، انہوں نے اپنی پوسٹ کا آغاز شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے اشعار سے کیا، جو قومی فخر اور حوصلے کی عکاسی کرتے ہیں۔ اپنے پیغام میں سونیا حسین نے لکھا کہ مجھے روس میں اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جس پر میں بے حد شکر گزار ہوں، میں روس میں اس باوقار اعزاز کے لیے پاکستانی سفارت خانے اور حکومتِ پاکستان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ سونیا حسین نے ثقافتی سفارت کاری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات باہمی احترام، مکالمے اور ثقافتی تبادلوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات ہمیشہ احترام اور تعاون پر قائم رہے ہیں، روس امن، ہم آہنگی اور باہمی سمجھ بوجھ کا مضبوط حامی رہا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ فن، ثقافت اور عوامی روابط کس طرح دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سونیا حسین

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار