امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں ایک تاریخی لمحہ آنے والا ہے، جہاں 34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما زوہران ممدانی قرآنِ مجید پر حلف اٹھا کر میئر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس طرح وہ نیویارک کے پہلے مسلمان، پہلے جنوبی ایشیائی اور پہلے افریقی نژاد میئر ہوں گے، جب کہ یہ تقریب شہر کی سیاسی تاریخ میں ایک نمایاں علامتی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تیاریاں جاری

نیو یارک کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی آدھی رات کو سٹی ہال کے نیچے واقع ایک طویل عرصے سے بند سب وے اسٹیشن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جہاں وہ اسلام کی مقدس کتاب قرآنِ مجید پر ہاتھ رکھ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ نیویارک سٹی کا کوئی میئر قرآن پر حلف لے گا، جب کہ ماضی میں زیادہ تر میئرز بائبل پر حلف اٹھاتے رہے ہیں، حالانکہ آئینی طور پر کسی مذہبی کتاب کا استعمال لازم نہیں۔

زوہران ممدانی کی حلف برداری نہ صرف مذہبی تنوع کی عکاس ہے بلکہ یہ نیویارک کے مسلم شہریوں کی طویل اور متحرک موجودگی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اس موقع پر وہ 2 قرآن استعمال کریں گے، جن میں ایک ان کے دادا کا قرآن اور دوسرا ایک صدیوں پرانا مختصر نسخہ شامل ہے، جو نیویارک پبلک لائبریری کے شومبرگ سینٹر میں محفوظ ہے اور اٹھارویں یا انیسویں صدی سے تعلق رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ قرآن عام لوگوں کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو اس کی سادگی اور عوامی رسائی کی علامت ہے۔

Zohran Mamdani will become first NYC mayor sworn in on Quran when he takes oath of office https://t.

co/EMhA3QBXhV pic.twitter.com/PhWTqN6iAb

— New York Post Metro (@nypmetro) December 31, 2025

زوہران ممدانی کی ذاتی شناخت بھی اسی تنوع کی نمائندہ ہے۔ وہ جنوبی ایشیائی نژاد ہیں، یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور نیویارک میں پروان چڑھے، جب کہ ان کی اہلیہ امریکی نژاد شامی ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ممدانی نے مہنگائی اور شہری مسائل پر توجہ مرکوز رکھی، تاہم انہوں نے اپنی مسلم شناخت کو بھی کھلے انداز میں پیش کیا اور شہر بھر کی مساجد میں جا کر جنوبی ایشیائی اور مسلم ووٹرز کو متحرک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کرائے کے گھر سے گریسی مینشن کیوں منتقل ہوں گے؟

ان کی تیزی سے ابھرتی سیاسی کامیابی کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبک بیانات اور تنقید بھی سامنے آئی، جن میں بعض قدامت پسند حلقوں کی جانب سے قرآن پر حلف لینے کے فیصلے پر اعتراض کیا گیا۔ اس کے باوجود ممدانی نے واضح کیا کہ وہ اپنی شناخت یا عقیدے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کہا کہ وہ اپنی زندگی اور ایمان کو فخر کے ساتھ سب کے سامنے رکھیں گے۔

حلف برداری کے بعد استعمال ہونے والا تاریخی قرآن نیویارک پبلک لائبریری میں عوامی نمائش کے لیے رکھا جائے گا، جہاں منتظمین کو امید ہے کہ اس موقع سے لوگ نیویارک میں مسلم تاریخ اور ثقافت سے متعلق ذخیرے میں مزید دلچسپی لیں گے۔ یوں زوہران ممدانی کی حلف برداری نہ صرف ایک سیاسی واقعہ بلکہ نیویارک کی سماجی اور مذہبی تاریخ میں ایک علامتی سنگِ میل بننے جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان