سوئٹزرلینڈ کے کرانس مونٹانا میں نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، متعدد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ قصبے کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک بار میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
سوئس پولیس کے مطابق دھماکا جمعرات کی علی الصبح لگ بھگ ڈیڑھ بجے ’لے کانسٹیلیشن‘ نامی بار میں ہوا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نیو ایئر پر مری میں برفباری، انتظامیہ کے سخت حفاظتی اقدامات
جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے صوبے والیس کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
ان کے مطابق واقعے میں کئی افراد زخمی اور کئی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم متاثرین کی درست تعداد کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
Many people were killed and others injured after an explosion at a bar in the ski resort town of Crans-Montana, Switzerland.
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) January 1, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت بار میں 100 سے زائد افراد موجود تھے اور ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر متاثرین سیاح تھے، جو تعطیلات منانے کرانس مونٹانا آئے ہوئے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، تاہم یہ ایک عالمی شہرت یافتہ اسکی ریزورٹ ہے جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح موجود ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیو ایئر تقریبات: کس ملک کی تقریبات کو سب سے زیادہ پسند کیاگیا؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بار میں آگ بھڑک رہی ہے، جہاں کچھ دیر قبل نیو ایئر کی تقریبات جاری تھیں۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے علاوہ کئی ہیلی کاپٹرز کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں نئے سال کا شاندار آغاز: آتش بازی اور میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے لیے ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور کرانس مونٹانا کے فضائی حدود میں نو فلائی زون نافذ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آگ ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے کہ ایک کنسرٹ کے دوران آتش بازی کے باعث لگی ہو، تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ، 25 افراد زخمی، 41 ملزمان گرفتار
کرانس مونٹانا سوئس الپس کے قلب میں واقع ایک لگژری اسکی ریزورٹ ہے، جو دارالحکومت برن سے تقریباً 2 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
یہ قصبہ 87 میل طویل اسکی ٹریلز کی وجہ سے مشہور ہے اور برطانوی سیاحوں میں خاص طور پر مقبول سمجھا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی اسکی ریزورٹ بار پولیس ریسکیو سوئٹزرلینڈ سیاح فائر بریگیڈ کرانس مونٹانا کنسرٹ ہیلی کاپٹرز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی اسکی ریزورٹ پولیس ریسکیو سوئٹزرلینڈ سیاح فائر بریگیڈ کرانس مونٹانا ہیلی کاپٹرز کرانس مونٹانا اسکی ریزورٹ کے مطابق نیو ایئر نئے سال
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔