پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی؟ بھارتی رہنما کے سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
بھارتی سیاست میں ایک بار پھر پلوامہ حملے سے متعلق سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ بھارتی رہنما سنتان پانڈے نے 2019 کے پلوامہ حملے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ کسی غیر ملکی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ مودی حکومت نے اسے عوامی جذبات کو بھڑکانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتان پانڈے نے کہا کہ پلوامہ حملے کا مقصد مودی حکومت کی داخلی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانا تھا، حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد (آر ڈی ایکس) کہاں سے آیا، اور یہ کہ بی جے پی حکومت اس کا جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔
پانڈے نے مزید الزام لگایا کہ مودی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتی ہے، اور پلوامہ کے ساتھ ساتھ بمبئی حملہ، سمجھوتہ ایکسپریس اور پہلگام جیسے واقعات کو بھی اسی مقصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
سنتان پانڈے کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اب ان سیاسی ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات بڑھ رہے ہیں۔ ان الزامات کے بعد بھارت میں پلوامہ حملے کے حوالے سے بحث دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے اور حکومت کی شفافیت اور تحقیقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پلوامہ حملے مودی حکومت
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔