data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوئٹزرلینڈ کے معروف اور لگژری اسکی ریزورٹ شہر کرانس مونٹانا میں ایک بار میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے مشہور لگژری سیاحتی مقام کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریبات اس وقت خون آلود ہو گئیں جب ایک معروف اِسکی ریزورٹ کے بار میں ہونے والے خوفناک دھماکے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا، یہ دھماکہ  جمعرات کی علی الصبح ایک مشہور بار لے کانسٹیلیشن میں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 دیگر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری اِسکی ریزورٹ میں واقع بار میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر زوردار دھماکا ہوا، جس کے باعث بار مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دھماکے کے وقت بار میں نئے سال کی آمد کے موقع پر جشن منانے والے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

ابتدائی طور پر سوئس پولیس حکام نے غیرملکی خبر ایجنسیوں کو بتایا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ اس افسوسناک واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

تاہم واقعے کے فوراً بعد نہ تو ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد جاری کی گئی اور نہ ہی دھماکے کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم کی گئیں، بعد ازاں میڈیا رپورٹس کے ذریعے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد منظرِ عام پر آئی۔

پولیس اور امدادی اداروں نے دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد فراہم کی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

سوئس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس منظر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم حتمی نتائج سامنے آنے تک کسی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دھماکے کے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی