کراچی:

شہر میں نئے سال 2026 کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے شہریوں کے زخمی ہو کر اسپتال لائے جانے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اور نو عمر لڑکی سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 14 افراد کو ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان شاہد چوہدری کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں چنیسر گوٹھ کے قریب 36 سالہ مختیار، گولیمار حاجی مرید گوٹھ کے قریب 33 سالہ نبیل، نیو سبزی منڈی میزان بینک کے قریب 40 سالہ نیک محمد، کورنگی 5 نمبر کے قریب 20 سالہ احمد جبکہ پاک کالونی بڑا بورڈ چمن سینما کے قریب 30 سالہ محمد اسلم زخمی ہوگیا۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن نے بتایا کہ کورنگی کے ایریا مارکیٹ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 11 سالہ مہہ جبین زخمی ہوگئی، اعظم بستی گلی نمبر 13 کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ خالق مسیح، صفورا چورنگی کے قریب 7 سالہ فریحہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک آئی امام کلینک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 16 سالہ شام کمار، جوہر موڑ کے قریب 65 سالہ حاجی ظہیر، لیاری کلاکوٹ کے قریب 45 سالہ جان بہادر ، لیاقت آباد 420 ہوٹل کے قریب 18 سالہ فیضان زخمی ہوگیا۔

کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے زخمی افراد کو عباسی، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہوائی فائرنگ کے الزام میں 14 افراد گرفتار

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم محمد سلیمان گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 3 افراد عثمان، بلال اور بلاول کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف پلازہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 5 ملزمان، جوہر آباد پولیس نے 2 ملزمان اورسپر مارکیٹ پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ قائد آباد پولیس نے مظفر آباد کالونی میں چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم سلمان کو گرفتار کر کے 30 بور پستول، گولیاں اور چلیدہ خول برآمد کرلیے۔

گلشن معمار پولیس نے نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ولی محمد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نامعلوم سمت سے ا نے والی گولی لگنے سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں کو گرفتار کر کے نے بتایا کہ پولیس نے نئے سال کے قریب

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا