کوئٹہ: گیس لیکج سے دو دھماکے، خواتین اور بچے جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں خواتین اور بچے سمیت متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ سبزل روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، دوسری جانب مسلم اتحاد کالونی میں بھی گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ پیش آیا جس میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو بھی برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ