(احسن عباسی)ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ،خام تیل اور گیس کے نئے ذخائر  دریافت کر لئے گئے۔

 آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ یعنی او جی ڈی سی ایل نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اپنے باراگزی ایکس  1 نامی کنویں میں خام تیل اور گیس دریافت کی ہے۔

 او جی ڈی سی ایل نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا کہ نشپا ایکسپلوریشن لائسنس کا 65 فیصد آپریٹر ہونے کے ناتے او جی ڈی سی ایل نے یہ دریافت اپنے مشترکہ منصوبے کے پارٹنرز پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے ساتھ کی ہے۔

مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام

  نوٹس میں بتایا گیا کہ ڈاٹا فارمیشن (جراسک دور) میں کیسسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران، کنویں سے یومیہ 4,100 بیرل تیل اور 10.

5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوئی، جبکہ ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3,880 پی ایس آئی جی ریکارڈ کیا گیا۔

  باراگزی ایکس  1 کنویں کو 30 دسمبر 2024 کو تحقیقاتی مقصد کے لیے کھودا گیا تھا اور یہ کنگریالی فارمیشن تک 5,170 میٹر کی کل گہرائی تک پہنچا۔

بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا

 او جی ڈی سی ایل کے مطابق، ڈاٹا فارمیشن میں تقریباً 187 میٹر کی چوڑائی تک تیل اور گیس کے آثار پائے گئے، ڈرلنگ کے دوران ہائیڈروکاربن کے اچھے آثار، اوپن ہول وائر لائن لاگز کی تشریح اور امیج لاگز پر فریکچر کے اشارے کی بنیاد پر کیسسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیا گیا۔

 اس سے قبل کنگریالی فارمیشن (ٹرائیاسک دور) میں کامیاب ٹیسٹنگ بھی دریافت کے طور پر ثابت ہوئی تھی،او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت ملکی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ او جی ڈی سی ایل، اس کے مشترکہ منصوبے کے پارٹنرز اور ملک کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافہ کرے گی۔

 دعا ہے نیا سال ملک کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو' جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل تیل اور گیس

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار