یوکرین کا روس کے صوبے خرسون پر ڈرون حملہ، 24 افراد ہلاک، 50 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرسون:روس کے صوبے خرسون میں یوکرین کی جانب سے کیے گئے مبینہ ڈرون حملے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے، واقعہ نئے سال کی تقریبات کے دوران پیش آیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خرسون کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے خرسون شہر کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا، جہاں تین ڈرون داغے گئے، حملے کے وقت ہوٹل میں لوگ موجود تھے جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
گورنر خرسون کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب شہر میں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں، جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے روسی شہر خرسون پر حملے کی تردید کی ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث دونوں جانب ایسے حملوں کے دعوے اور جوابی بیانات سامنے آتے رہتے ہیں، جس سے خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔