نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کا شاندار آغاز دیکھنے میں آیا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی 2026ء کے پہلے دن، سرمایہ کاروں کے اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز ہی سے خریداری کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس نے 1,954 پوائنٹس کے زبردست اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی۔ دن کے اختتام تک انڈیکس 176,008 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت رہی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے سال کے آغاز میں مضبوط پوزیشن ظاہر کی تھی۔
یہ تیزی پاکستان کی سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں اعتماد اور مستقبل کے اقتصادی امکانات کے حوالے سے خوش آئند اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انڈیکس نے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی