لاہور اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
مغربی ہوا کے نظام کے زیر اثر لاہور اور پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 جنوری کو راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔
پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے: لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ
لاہور میں صبح سے ہی کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، اور بارش سے دھند و اسموگ میں کمی متوقع ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔ مری میں سیاح حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔
سفر کے دوران اہم ہدایات: تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا ریکارڈ درج کیا گیا: راولپنڈی: 18 ملی میٹر، مری: 12 ملی میٹر، ساہیوال: 8 ملی میٹر، میانوالی: 6 ملی میٹر، جھنگ: 5 ملی میٹر، چکوال، جوہر آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ: 4 ملی میٹر، بھکر، نارووال، فیصل آباد: 3 ملی میٹر، اٹک، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، شور کوٹ: 2 ملی میٹر
اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، جہلم، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، خانیوال، کوٹ ادو، لیہ، شیخوپورہ اور لاہور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے دھند و اسموگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں پنجاب کے کا امکان ملی میٹر
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔