کراچی:

نادرا کی ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع ہوگیا،  گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے ممکن ہوسکے گی۔

ترجمان نادرا کے مطابق نادرا کی خدمات عوام کے گھروں کے قریب لانے کے لیے نیا متبادل سروس چینل متعارف کرادیا گیا، اس پائلٹ منصوبے کا آغاز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 18 ای سہولت فرنچائزز پر نادرا خدمات دستیاب ہیں، ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا۔

نادرا کی مقررہ فیس پر ای سہولت سروس چارجز 100 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، ای سہولت نیٹ ورک میں ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد فرنچائزز موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق 9,500 سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بایو میٹرک سہولیات دستیاب ہیں، ناخواندہ شہریوں اور اسمارٹ فون نہ رکھنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے، نادرا مراکز پر رش اور شہریوں کے سفری مسائل میں کمی آئے گی، پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی، ای سہولت فرنچائزز کی فہرست نادرا ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہولت فرنچائزز پر

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار