City 42:
2026-07-24@04:49:03 GMT

جاوید اختر اوڈھوآئی جی سندھ تعینات،نوٹیفکیشن بھی جاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: جاوید اختر اوڈھوکونیا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کردیاگیا، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈو کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کیا گیا ہے۔
نئے آئی جی سندھ جاوید اوڈو نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،غلام نبی میمن کے چارج چھوڑتے ہی جاوید اوڈھو نے قائم مقام آئی جی کا چارج لیا تھا۔ 
جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، ان کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افیسر لاڑکانہ تعینات تھی وہ ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادواور جامشورو بھی تعینات رہے،وہ ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہے، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی،سپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی خدمات سرانجام دیں، وہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپور خاص اور ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ  ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے۔ 
جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے تھےلیکن ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا پھر دوسری مرتبہ جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دیتے رہے، وہ آج یکم جنوری کو باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی، تقریب میں سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جاوید اختر

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا