Jang News:
2026-07-24@07:57:08 GMT

جاوید اختر اوڈھو IG سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

جاوید اختر اوڈھو IG سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جاوید اختر اوڈھو نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کردیے گئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈو کو نیا انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ تعیینات کیا گیا ہے۔

نئے آئی جی سندھ جاوید اوڈو نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

غلام نبی میمن کے چارج چھوڑتے ہی جاوید اوڈھو نے قائم مقام آئی جی کا چارج لیا تھا۔ 

جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، جاوید اختر اوڈھو کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افیسر لاڑکانہ تعینات تھی وہ  ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادو، جامشورو بھی تعینات رہے۔ 

جاوید اوڈھو ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہے، جاوید اوڈھو ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، اسپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی خدمات سرانجام دیں، وہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپور خاص اور ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دے چکے۔ 

جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے۔ ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے۔ 

جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے، ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا پھر دوسری مرتبہ جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دیتے رہے، وہ آج یکم جنوری کو باقائدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی، تقریب میں سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے غلام نبی میمن کی خدمات کو سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جاوید اختر اوڈھو جاوید اوڈھو

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار