پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرا خان نے اپنی تازہ انٹرویو میں اداکار فواد خان کے ساتھ اپنے تعلق، باہمی احترام اور دوستی پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

اداکارہ نے یہ گفتگو بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور 2025 کو ایک یادگار اور خوشگوار سال قرار دیا۔

ماہرا خان نے نئے سال کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے انٹرویو کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دنیا بھر سے موصول ہونے والے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئے سال کی شام سی این این پر اپنی موجودگی کے حوالے سے عالمی سطح پر ملنے والے محبت بھرے پیغامات ان کے لیے نہایت خاص تھے۔

یہ بھی پڑھیے: فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل، تابش ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ ایک ہی سال میں ان کی دو فلمیں ریلیز ہوں گی، تاہم انہوں نے 2025 کو ایک شاندار اور مکمل سال قرار دیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان کرسٹی لو اسٹاؤٹ نے ماہرا خان سے فلم نیلوفر میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا۔

ماہرا خان نے جواب میں کہا کہ فواد خان کے ساتھ انہیں جو محبت، عزت اور پذیرائی ملی، وہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین انہیں ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں اور نیلوفر کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو ایک طرح سے شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فلم نیلوفر میں رونے والے سین پر تنقید کے بعد ماہرہ خان خود پر قابو نہ رکھ سکیں، جواب دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فنکار ایک دوسرے کی ذاتی اور پیشہ ورانہ حدود کا احترام کرتے ہیں۔ ماہرا کے مطابق وہ خود ایک جذباتی اور فوری ردعمل دینے والی اداکارہ ہیں جبکہ فواد خان کا انداز مختلف ہے، لیکن دونوں ایک دوسرے کی اداکاری کی نبض کو بخوبی سمجھتے ہیں، جو تجربے کے ساتھ ساتھ دوستی کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ ماہرا خان اور فواد خان اس سے قبل 2022 میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جبکہ نومبر 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم نیلوفر میں دونوں نے دوبارہ اسکرین شیئر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرویو سی این این فواد خان ماہرہ خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرویو سی این این فواد خان ماہرہ خان فواد خان کے ساتھ ماہرا خان انہوں نے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان