مریم نواز، واہگہ بارڈر پر تعمیرارینا توسیع منصوبے کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کا افتتاح کردیا ، نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار کردی گئی ۔
پاکستان رینجرز پنجاب کےزیرِاہتمام خصوصی افتتاحی تقریب میں مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی شامل تھے ۔ ایرینا میں توسیع کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔
نئی تعمیرات میں تقسیمِ ہندکی عکاسی کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے ماڈل، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء پر مشتمل تھیم پارک، اضافی دفاتر، پنجاب رینجرز کے جوانوں کے لیے بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور فوڈ کورٹس شامل ہیں ۔ تحریکِ آزادی سے آج تک پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے متعلق پاکستان میوزیم تعمیر کیا گیا ۔
وسیع و عریض کار پارکنگ اور بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم ایک سو پندرہ میٹر بلند تھا، اب ایک سو انتالیس میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے جو کہ ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔