پنجاب بارکونسل، ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق کاوکالت لائسنس معطل

میاں علی اشفاق
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب بار کونسل نے وکلاء کی ہڑتال کے دوران عدالت میں پیش ہونے پر ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق میاں علی اشفاق پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا گیا، بار کونسل کا کہنا ہے کہ وکلاء کی ہڑتال کے دوران نجی سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا پیشہ ورانہ بدسلوکی کے زمرے میں آتا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ میاں علی اشفاق کی جانب سے وکلاء برادری کے خلاف دیے گئے بیانات قانونی برادری میں انتشار کا باعث بنے۔ پنجاب بار کونسل کے مطابق پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کے تحت رول 134 اور 175-اے کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ کیس کی سماعت کے بعد وکالت کا لائسنس مستقل طور پر منسوخ کیے جانے پر بھی کارروائی ہو گی ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میاں علی اشفاق بار کونسل

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB

— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • بحرین میں شیعہ مخالف اقدامات کی نئی لہر
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟