معروف پاکستانی ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک بار پھر 2026 کے حوالے سے پیشگوئیاں کی ہیں۔ سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اسی شو میں میں نے کہا تھا کہ 15 مئی 2025 وہ تاریخ ہوگی جہاں سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، میرا ملک سپر پاورز کا لاڈلہ ہو جائے گا، جس پاکستان کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا میں نے کہا تھا 15 مئی سے اس کی شروعات ہو جائے گی اور ویسا ہی ہوا۔سامعہ خان نے کہا یہ جو نیا پاکستان آپ دیکھ رہے ہیں، نئے سال اس کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ مزید ترقی ہی کرے گا۔میزبان  نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر سامعہ نے جواب دیا، ایک نیا نظام آئے گا جس کی بنیاد اس نئے سال میں رکھی جا سکتی ہے۔ماہر علمِ نجوم کا کہنا تھا کہ ملک میں تین لوگ ہیں جن کا سیاسی ستارہ مضبوط اور مستحکم دکھائی دیتا ہے اور ان میں شہباز شریف صاحب بھی ہیں، اگر کچھ ہوگا تو وہ باہمی مفاہمت کے ساتھ ہوگا۔بلاول بھٹو کے حوالے سے سامعہ کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی گرومنگ شاندار ہوئی ہے لیکن مجھے وہ سیاست میں زیادہ لمبا نہیں نظر آرہے، البتہ آصفہ بھٹو زرداری وہ بچی ہیں جو بے نظیر صاحبہ کی لیگیسی آگے لے کر چلیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے سامعہ نے کہا کہ جنوری اور فروری کے دوسرے ہفتے تک ڈیل کے ذریعے کچھ امکان موجود ہیں، لیکن اس کے بعد یہ مشکل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے حوالے سے تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف