Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:36:15 GMT

جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ عہدے کا چارج سنبھال لیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ عہدے کا چارج سنبھال لیا

 

کراچی: (دنیا نیوز) جاوید عالم اوڈھو نے باقاعدہ انسپکٹر جنرل (آئی جی سندھ) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر آئی جی سندھ کو پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سینٹرل پولیس آفس میں تعینات سینئر پولیس افسران سے ملاقات بھی کی، آئی جی سندھ نے پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جاوید اختر اوڈھو کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔نئے آئی جی سندھ جاوید اوڈو نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔غلام نبی میمن کے چارج چھوڑتے ہی جاوید اوڈھو نے قائم مقام آئی جی کا چارج لیا تھا۔

جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، جاوید اختر اوڈھو کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افیسر لاڑکانہ تعینات تھی وہ ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادو، جامشورو بھی تعینات رہے۔

جاوید اوڈھو ایس پی سپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہے، جاوید اوڈھو ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، سپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی خدمات سرانجام دیں، وہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپور خاص اور ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، سپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے۔

جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کئے گئے، ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا پھر دوسری مرتبہ جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دیتے رہے۔اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی، تقریب میں سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے غلام نبی میمن کی خدمات کو سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا