آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم پر تنقید تو کی جاتی ہے، مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان میں غلط کیا ہے، آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے۔
راولپنڈی میں وکلاء کے نئے چیمبرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب میں پراپرٹی کے قانون پر اعتراض کی بات ہوئی ہے، معاملہ جلد حل ہوجائے گا، جو لوگ اس پر سیاست چمکانا چاہتے ہیں انہیں شرمندگی ہوگی، میں حکومتِ پنجاب سے ازالے کی بات کروں گا۔
چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا، اعظم نذیر تارڑچیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے وکلاء کے لیے ہدایات دی ہیں، راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے منتقل کیے جائیں گے، رقم 64 افراد کو دی جائے گی جن کے چیمبرز کو نقصان پہنچا، رقم وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان بھر میں بار اور وکلا کی بہتری ہمارا مقصد ہے، لاس آف بزنس کی پہلی قسط رواں ہفتے ملے گی، دوسری قسط پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرے دو شاگرد راولپنڈی بار میں مسلسل کامیاب ہوتے آرہے ہیں، راولپنڈی بار کے لیے جو مجھ سے ہو سکا وہ کیا، راولپنڈی بار اور سیاسی جماعتوں کا ایک حد تک رابطہ ہوتا ہے، میں نے ہمیشہ بار ایسوسی ایشن کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ راولپنڈی بار نے کہا کہ چیف جسٹس
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔