ویب ڈیسک : کینیڈا کے شہر وینکوور میں بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کے ایک پائلٹ کو ٹیک آف سے کچھ دیر قبل مشتبہ حالت میں ہونے اور نشےکے باعث پرواز سے اتار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ 23 دسمبر 2025 کو ائیر انڈیا کی پرواز AI186 کے ساتھ پیش آیا، وینکوور ائیرپورٹ پر عملے کے ایک رکن نے مبینہ طور پر پائلٹ کو شراب پیتے یا شراب خریدتے ہوئے دیکھا جس کے بعد حکام کو آگاہ کیا گیا۔کینیڈین حکام نے پائلٹ کے پاس سے مشکوک بو آنے کےباعث فوری طور پر پائلٹ کا بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کیا جس میں وہ ناکام رہا۔ بعد ازاں حکام نے پائلٹ کی محفوظ انداز میں فرائض انجام دینے کی صلاحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

ائیر انڈیا کے ترجمان کے مطابق حفاظتی اصولوں کے تحت متبادل پائلٹ کو پرواز کے لیے تعینات کیا گیا تاہم نئے پائلٹ کی تعیناتی کے عمل میں وقت لگنے کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی۔

ائیر انڈیا نے تصدیق کی ہے کہ جاری تحقیقات کے نتائج سامنے آنے تک مذکورہ پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ائیر انڈیا پائلٹ کو

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق