اسلام آباد(نیوزڈیسک) نادرا کا ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع ہو گیاہے، گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے بھی ہو سکے گی ۔

نادرا نے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے کیا ہے ۔ ابتدائی مرحلے میں اٹھارہ ای سہولت فرنچائزز پر نادرا خدمات دستیاب ۔ ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا ۔ نادرا کی مقررہ فیس کے علاوہ ایک سو روپے ای سہولت سروس چارجز اضافی لئے جائیں گے ۔

ای سہولت نیٹ ورک میں ملک بھر میں بائیس ہزار سے زائد فرنچائزز موجود ۔ ساڑھے نو ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ پراجیکٹ ناخواندہ شہریوں اور اسمارٹ فون نہ رکھنے والوں کے لئے بڑی سہولت ۔ نادرا مراکز پر رش اور شہریوں کے سفری مسائل میں کمی آئے گی ۔

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی ۔ ای سہولت فرنچائزز کی فہرست نادرا ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہوں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہولت فرنچائزز پر

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع