data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جے پور: نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور 2 لوہے کے پانے (رینچ) برآمد کیے گئے۔

بھارت کے شہر جے پور کے ایک نجی ہسپتال میں چونکا دینے والا اور نایاب طبی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کے معدے سے روزمرہ استعمال کی غیرمعمولی اشیا نکال کر اس کی جان بچا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جے پور میں 26 سالہ نوجوان کو پانچ روز سے شدید پیٹ درد کی شکایت تھی، جس کے باعث اہلِ خانہ اسے فوری طور پر اسپتال لے آئے۔ مریض کی حالت تشویشناک دیکھ کر ڈاکٹروں نے مختلف طبی معائنے اور سونوگرافی کروائی، جس کے نتائج نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔رپورٹس سے معلوم ہوا کہ نوجوان کے معدے میں کئی سخت اور نوکیلی اشیا موجود ہیں۔ طبی تاریخ کے غیر معمولی واقعات میں شمار کیا جارہا ہے۔

اسپتال کے سینئر سرجن کے مطابق یہ اشیا معدے کی اندرونی دیوار تک پہنچ چکی تھیں اور کسی بھی وقت جان لیوا پیچیدگی کا باعث بن سکتی تھیں۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے بغیر وقت ضائع کیے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ اوریہ پیچیدہ سرجری دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، جس کے دوران ڈاکٹروں نے احتیاط سے نوجوان کے معدے سے 7 ٹوتھ برش اور 2 لوہے کے پانے نکالے۔ سرجنز کے مطابق اگر مزید تاخیر ہوتی تو صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان ذہنی مسائل کا شکار ہے اور وہ غیر معمولی طور پر ایسی اشیا نگل لیتا تھا جو کھانے کے قابل نہیں ہوتیں۔ سرجری کے بعد مریض کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے اور اسے مزید علاج اور نفسیاتی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوان کے معدے سے ڈاکٹروں نے

پڑھیں:

بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک بار پھر زیر غور آ گیا ہے، کیونکہ اپریل 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ہونے والی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے دوران خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، جس کے اثرات بجلی کی پیداوار پر بھی مرتب ہوئے۔

سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں درآمدی ایل این جی کی دستیابی نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم مئی کے آغاز میں ایل این جی کے معاہدہ شدہ اور اسپاٹ کارگوز موصول ہونے کے بعد ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں کو دوبارہ فعال کیا گیا، جس سے نظام میں بہتری آئی۔

حکام نے نیپرا کو آگاہ کیا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تقریباً تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ آئندہ دو ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ بجلی کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، تاہم مئی، جون اور جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو بڑے اضافی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ضروری انتظامات اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنایا جا چکا ہے۔

اب نیپرا درخواست پر تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ صارفین کو بجلی کے بلوں میں کتنا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار