2025ء میں روپیہ مستحکم رہا، ڈالر کی اونچی اڑان کم رہی، ملک محمد بوستان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) چیئرمین ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمدبوستان نے سال 2025کو سال2024کے مقابلے میں قدرے بہتر اورمستحکم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہا اور پاکستانی روپے میں اللہ تعالی نے بہت برکت دی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے گزشتہ معاہدوں کے بعد سے ڈالر کی اونچی اڑان کم رہی ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ترسیلات کی آمد بھی بہتر رہی ہے لیکن خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے کی مشکلات کی وجہ سے ترسیلات زرمیں جو اضافہ ہونا تھا وہ توقعات کے مطابق نہیں رہا،سال2026 کے لیے بہت سے مثبت امیدیں ہیں،وزیراعظم میاں شہبازشریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کی بدولت غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں۔ ملک محمدبوستان نے سال 2026 کوبزنس کمیونٹی کے لیے امیدوں کا سال قرار دیا اور کہا کہ ملک میں اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے تک یہ افواہیں اڑائی جاتی تھیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا مگر ایس آئی ایف سی کی جدوجہد اور حکومت کے دنیا بھر سے روابط میں بہتری سے نہ صرف ملکی خزانے پر دبائو کم ہوا ہے بلکہ سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور یہ کامیابی بھارت کے خلاف جنگ میںپاکستان افواج کی عظیم الشان فتح کے بعد ہمارے ملک کو ملی ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔ ملک محمدبوستان نے کہا کہ سال 2025کے دوران شرح سو د میں11.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔