مبینہ مقابلوں کے بعد 11 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ پاکستان بازار، اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی میں کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث علی بخش اور فرید سمیت دیگر ملزمان پکڑے گئے جن سے آئس اور چھینی گئی موٹر سائیکل ملی۔ لیاقت آباد اور ناردرن بائی پاس گلشن معمار میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مددگار 15 نے سہراب گوٹھ میں روڈ حادثے کے بعد کار سے 10 لاکھ 90 ہزار روپے اور زیورات برآمد کر کے پولیس کے حوالے کیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔