غیر قانونی تعمیرات: ایس بی سی اے کے 193 افسران کو شوکاز نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے غیر قانونی تعمیرات پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے 4 اضلاع (شرقی، وسطی، ملیر اور عربی) کے 193 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔ سب سے زیادہ 106 نوٹسز ضلع شرقی کے افسران کو بھیجے گئے۔ ویجیلنس رپورٹ کے مطابق ان افسران کی تعیناتی کے دوران ان کی نگرانی میں رہائشی و کمرشل عمارتیں اور غیر قانونی دکانیں تعمیر کی گئیں جو بغیر سیفٹی کلیئرنس کے آباد کرائی گئیں۔ ان عمارتوں میں فائر سیفٹی اور پارکنگ کی سہولت نہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ جواب نہ دینے پر معطلی یا برطرفی ہوگی، قصورواروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔