حیدرآباد سال نو کے آغاز پر دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انتظامیہ کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے سال نو کے آغاز پر شہر ہوائی فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا گولی لگنے سے مکی شاہ تھانے کی حدود میں 22سالہ ثاقت ولد رفیق زخمی ہوگیا نوجواہ گجراتی پاڑہ اسلام آباد کا رہائشی تھا جو کہ مکی شاہ پر ڈینٹر کا کام کرتا تھا اس کو داہنے ہاتھ کے نیچے گولی لگی جسے اسپتال پہنچایا گیا اس کے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں کی چھتوں پر بھی گولیوں کے خول ملے ہیں حیدرچوک پر کار پر گولی لگنے سے کار کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم کار سوار محفوظ رہا دوسری جانب حیدرآباد پولیس کی سالِ نو کے موقع پر کارروائیاں، تھانہ حالی روڈ، مارکیٹ، سخی پیر اور اے سیکشن کی حدود سے ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق سخی پیر پولیس نے محمد عرس جہانزیب بھانو ساکن مال پیڑی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے نائن ایم ایم پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کاروائی میں مہد علی سموں ساکن ٹنڈو ولی محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔مارکیٹ پولیس نے محمد سومر ساکن نسیم نگر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 12 بور شارٹ گن رائفل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔حالی روڈ پولیس نے مزمل ہزارے وال ساکن الوحید کالونی نزد عامر اسکول کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایس ایم جی رائفل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اے سیکشن پولیس نے محمد ارسلان ساکن مسان روڈ ٹنڈو ولی محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پولیس نے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔