آصف شیخ، امتیاز شیخ کی مبینہ ملی بھگت سے آبادی خطرات سے دوچار
بلاک 3پلاٹ 105پر من مانی جاری تعمیر سے خطیر رقوم کی بندر بانٹ

ضلع شرقی کے علاقے بہادر آباد میں شہری بلدیاتی قوانین اور تعمیراتی ضوابط کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بلند عمارتیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف شہری بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھ رہا ہے بلکہ زلزلے اور آتشزدگی جیسے بڑے حادثات کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی رہائشیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے مطابق،علاقے میں نہ صرف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے طے شدہ فلور ایریا ریٹیو (ایف اے آر) اور اونچائی کے ضوابط کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ، بلکہ اکثر عمارتیں تنگ گلیوں میں، پارکنگ اور فرار کے راستوں کے بغیر تعمیر کی جا رہی ہیں۔ بجلی اور گیس کے غیرمعیاری نیٹ ورکس ان عمارتوں میں آتشزدگی کے خطرے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔مقامی انتظامیہ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ اور اس کے دست ِراست بلڈنگ انسپکٹر امتیاز شیخ پر نظرانداز اور ممکنہ طور پر خطیر رقوم بٹورنے کے بعد ملی بھگت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی عمارتوں پر جزوی یا مکمل پابندی کے احکامات موجود ہیں، مگر تعمیراتی کام بلا روک ٹوک جاری ہے ۔ اس مسئلے پر اخبارات میں بارہا کی جانے والی نشاندہی کے باوجود کوئی ٹھوس کارروائی ہوتی دکھائی نہیں دیتی ۔شہری منصوبہ بندی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ عمارتیں زلزلے کے لیے انتہائی غیرمحفوظ ہیں، کیونکہ ان کی بنیادیں کمزور اور ڈیزائن غیرمعیاری ہے ۔ تنگ راستوں کی وجہ سے کسی بھی حادثے کی صورت میں ایمبولنس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کا رسائی ممکن نہیں رہے گی۔پانی اور نکاسی آب کا موجودہ نظام اضافی آبادی کے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکے گا،جس سے صفائی کے بحران میں اضافہ ہوگا۔زمینی حقائق اور جرأت سروے کے دوران حاصل کی گئی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بہادر آباد نمبر 3پلاٹ 105پر من مانی تعمیر خطیر رقوم کی بندر بانٹ کی جارہی ہے ۔ جس پر علاقے کے رہائشی احتجاج اور فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان کا موقف ہے کہ یہ غیرقانونی تعمیرات نہ صرف ان کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ ان کی جان و مال کو بھی دائمی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔شہری حقوق کی تنظیموں اور مقامی رہائشیوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے ، ان کا مطالبہ ہے کہ نہ صرف نئی غیرقانونی تعمیرات پر پابندی لگائی جائے ، بلکہ موجودہ خطرناک عمارتوں کی شناخت کر کے انہیں نشان زد کیا جائے یا انہیں محفوظ بنانے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کی جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: رہی ہیں رہے ہیں

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن