Juraat:
2026-07-24@02:45:16 GMT

افغان، بھارتی پروپیگنڈا مشینری انتہا پسندی کیلئے سرگرم

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

افغان، بھارتی پروپیگنڈا مشینری انتہا پسندی کیلئے سرگرم

مختلف ممالک میں ریاستی دہشت گردی اور مداخلت سے امن و امان کو تباہ کرنا انتہا پسند مودی کا وطیرہ بن چکا ہے
خطہ میں عدم استحکام کیلئے بھارتی ایجنسی را اور افغان شرپسند سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں سرگرم ہیں

افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطہ میں انتشار اور انتہا پسندی کو ہوا دینے میں سرگرم ہے۔خطہ کے مختلف ممالک میں ریاستی دہشت گردی اور مداخلت سے امن و امان کو تباہ کرنا انتہا پسند مودی کا وطیرہ بن چکا ہے۔بھارتی پروپیگنڈا مشینری مودی کی ایما پر خطہ میں بد امنی پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف عمل ہے۔خطہ میں عدم استحکام کیلئے بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را اور افغان شرپسند سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ایران میں جاری پُرامن عوامی مظاہرے پر افغان اور بھارتی اکاؤنٹس جھوٹے بیانیہ اور جعلی ویڈیوز سے مذموم مہم میں مصروف ہیں۔بھارتی اور افغان اکاؤنٹس نے ایران میں عوامی مطالبات کے مظاہرے کو عوامی تحریک کا جھوٹا رنگ دینے کی مذموم سازش کی۔ایران کے اندر بدامنی اور عدم استحکام کو ہوا دینے والے گھوسٹ اکاؤنٹس کے پیچھے شرپسند بھارتی عناصر کا بھی پردہ چاک ہو گیا۔جعلی اور انتہا پسند بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایران حکومت کیخلاف ایرانی عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی ماہرین نے عالمی برادری کو بھارت کے اصل انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈا اور خطہ میں عدم استحکام میں سازشی کردار کو پہچاننے پر زور دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خطہ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کے پیش نظر پاکستان ایران میں امن، خودمختاری اور طویل المدتی استحکام کی حمایت کرتا ہے۔بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پھیلتا مضحکہ خیز مواد ایران کے خلاف منصوبہ بند انفارمیشن وارفئیرکی کڑی ہے۔ماہرین کے مطابق خطہ میں بدامنی کیلئے بھارت اور افغانستان کیخلاف بیرونی سطح پر منظم بیانیہ پھیلانے کے مستند شواہد موجود ہیں۔بنگلا دیش سے لے کر دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کا استعمال خطہ میں عدم استحکام کیلئے مودی کے انتہا پسند عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: خطہ میں عدم استحکام انتہا پسند سوشل میڈیا استحکام کی اور افغان اکاو نٹس

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار