راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
راولپنڈی:
تھانہ واہ کینٹ کے علاقے پیرودھائی جرگہ قتل کیس طرز پر ایک اور سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ خاتون کو قطر میں مبینہ تعلقات کے شبے میں پاکستان منتقل کرکے اپنے والد کے گھر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کرنے والوں میں مقتولہ سمیرہ عزیز کے والد کے قریبی عزیز شامل تھے۔
ان کا چچا اور شوہر قطر سے فون اور ویڈیو کال کے ذریعے قتل کے احکامات دیتے رہے اور سہولت کاری فراہم کرتے رہے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے اور وسیع پیمانے پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر آصف اقبال خان کے بیان پر درج کیا گیا۔
متن مقدمہ کے مطابق، مقتولہ سمیرہ عزیز ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے شوہر سلیمان اور چچوں شوکت اور فیصل کے ہمراہ پاکستان آئی تھی۔
شام کے وقت ولید، اسرار اور صابر گھر میں آئے، جہاں انہوں نے کچھ دیر بیٹھ کر مشورہ کیا۔
بعد ازاں مقتولہ کی ہمشیرہ ثناء خان نے بتایا کہ اس دوران قطر سے سلیمان کی ویڈیو کال آئی جس میں چچی سعیدہ کو کہا گیا کہ سمیرہ کو ٹھکانے لگا دو۔
اس کے بعد ولید اور اسرار نے پسٹل نکال کر سمیرہ عزیز پر فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں جسم کے مختلف حصوں میں لگیں اور وہ زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتولہ کی نعش کو چچا شوکت اور فیصل نے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جایا۔
پولیس نے مقدمہ قتل، غیرت کے نام پر قتل اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے، اور ولید، اسرار، صابر کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقتولہ کا چچا امتیاز اور شوہر سلیمان بیرون ملک مقیم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔