نیشنل کانفرنس کے صدر نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح نازی جرمنی کا خاتمہ ہوا، اسی طرح یہاں بھی "کٹرپنتی" (شدت پسندی) کا خاتمہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیری شال فروشوں کو شمالی ہند کی ریاستوں میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور ہراساں کئے جانے کو نہ صرف بدقسمتی سے تعبیر کیا بلکہ اس عمل کو "نازی جرمنی" کی طرز پر جلد ختم ہونے کی طرف بھی اشارہ کیا۔ فاروق عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح نازی جرمنی کا خاتمہ ہوا، اسی طرح یہاں بھی "کٹرپنتی" (شدت پسندی) کا خاتمہ ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفوں کے دوران ہریانہ اور ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کشمیری شال فروشوں کو ہراساں کیے جانے کے کئی واقعات رونما ہوئے وہیں بعض کشمیریوں کا زد و کوب بھی کیا گیا۔

جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ان ریاستوں کے حکام سے رابطہ قائم کئے جانے، کشمیریوں کے تحفظ کی ضمانت دئے جانے اور متعلقہ ریاستوں کی پولیس کی جانب سے کارروائیاں کیے جانے کے بعد بھی اس طرح کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’’آنے والا وقت بہتر ہوگا اور لوگوں کو مثبت سوچ رکھنی چاہیئے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ سفارتی قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوستیاں مضبوط ہوں تو خطہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ عبداللہ نے کا خاتمہ کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر